شاد مان مارکیٹ، ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی

لاہور(خبرنگار) شاد مان مارکیٹ میں ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ کے شعلوں نے قریب سے گزرنے والی تاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانداروں میں خوف و ہراس، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 8 بجے کے قریب شاد مان مارکیٹ میں نصب ایک ٹرانسفارمر میں اچانک بھڑک اُٹھی۔ آگ کے شعلوں نے قریب سے گزرنے والی تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ کے شعلے اٹھنے پر ارد گرد کے دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث لگی تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare