گلاب دیوی انڈر پاس منصوبه

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے جناب احمد عزیز تارڑکا گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ ۔ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے نے چیف انجینئر کو منصوبے پرجاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ایل ڈ ی اے سٹی کی فائلوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے والے الاٹیزکو ایلوکیشن لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔احمد عزیز تارڑ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے جناب احمد عزیز تارڑ نے گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر عبدالرزاق چوہان نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو منصوبے پر جاری کام پر بریفنگ دی۔چیف انجینئر نے بتایا کہ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ فروری 2022ءتک مکمل کر لیں گے ۔ ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ٹیسٹ پائلنگ کے عمل کا جائز ہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جناب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ گلاب دیوی انڈ ر پاس منصوبے کی ٹیسٹ پائلنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغا زکر دیاگیاہے ۔ گلاب دیوی انڈ رپاس کے ساتھ ارفع کریم ٹاور کے سامنے دو لائنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جا ئے ۔ ان دونوں منصوبوں کو یکجا کیا گیا ہے اور یہ دونوں منصوبے 9ماہ میں مکمل کر لیں گے ۔ گلا ب دیوی انڈر پاس کی لمبائی 600 میٹرہے۔اس منصوبے سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔ آلودگی میں کمی اور ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے نے چیف انجینئر کو منصوبے پرجاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ افسران تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں ۔ دریں اثناءایل ڈی اے سٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام پہلے سے تیز کر دیا گیا ہے اور ایل ڈ ی اے سٹی کی فائلوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو ایلوکیشن لیٹرز جاری کئے جار ہے ہیں۔ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے والے الاٹیزکو ایلوکیشن لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare