اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،اراضی ریکارڈ سنٹر کا رشوت خور ایس سی او گرفتار

لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن کا اراضی ریکارڈ سینٹر پر چھاپہ لاکھوں روپے برآمد، سروس سینٹر آفیشل گرفتار، پرچہ درج اراضی ریکارڈ سینٹر روات پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا۔اس موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ سروس سینٹر آفیشل ایس سی او کو پچاس ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم اختر حسین ایس سی او سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے۔ چھاپے کے دوران سینٹر سے دو لاکھ 81ہزار کی مشکوک رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 16/2021درج کر لیا گیا۔اراضی ریکارڈ سینٹر پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے چھاپہ مارا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز پر رشوت ستانی کے حوالے عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں ریجنل ڈائریکٹرز پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سینٹرز کی خصوصی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔عوامی مراکز پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی قبول نہیں سرکاری دفاتر پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare